ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انا ڈی ایم کے اجلاس کے دوران اسٹیج پر رکھی گئی جے للتا کی کرسی

انا ڈی ایم کے اجلاس کے دوران اسٹیج پر رکھی گئی جے للتا کی کرسی

Thu, 29 Dec 2016 22:25:27    S.O. News Service

چنئی، 29/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انا ڈی ایم کے کی ماہانہ کونسل کے اجلاس کے دوران آج آنجہانی جے للتا کی رہائش گاہ سے ان کی کرسی لائی گئی اور اسے پلیٹ اسٹیج پر درمیان میں رکھا گیا۔کرسی پر سابق پارٹی سربراہ کی تصویر رکھ کر ا نہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔جے للتا اپنی پوس گارڈن رہائش گاہ میں اسی لکڑی کی کرسی پر بیٹھتی تھیں۔کرسی کو شریورو ویکٹچلاپت میرج ہال میں چل رہی پارٹی کی میٹنگ میں لایا گیا،یہ ان کی یاد میں کیا گیا۔کرسی پر جے للتا کی تصویر رکھی گئی اور اس پر پھول چڑھا کر انہیں یاد کیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کرسی کو سبز رنگ کے ویل ویٹ کے کپڑے سے ڈھکا گیا تھا۔آنجہانی لیڈر کا پسندیدہ رنگ سبز سمجھا جاتا ہے۔کرسی کواسٹیج کے درمیان میں رکھا گیا تھا اور پارٹی کے قائم مقام صدر مدھوسودن اور وزیر اعلی او پنیرسیلوم سمیت اعی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرکے میٹنگ شروع کی۔میٹنگ کے دوران بھی کرسی اسٹیج پر ہی رہی اور اس کے ارد گرد پارٹی کے تقریبا تین درجن لیڈران بیٹھے ہوئے تھے۔جے للتا کی زندگی میں اسٹیج پر ان کے علاوہ کچھ ہی لیڈر موجود ہوتے تھے۔
پارٹی ترجمان سی آر سرسوتی نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ کرسی کا استعمال جے للتا کرتی تھیں اور اجلاس کے لئے اسے خاص طور پر پوس گارڈن میں واقع رہائش گاہ سے لایا گیا ہے۔سرسوتی نے کہا کہ اس کرسی کا استعمال اماں کرتی تھیں،یہ ان کے گھر سے لائی گئی ہے،یہ پہلے بھی اجلاس میں لائی جاتی تھی(جے للتا کے بیٹھنے کے لئے)۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہماری لیڈر کا انتقال ہو گیا ہے، لیکن یہ کرسی ان کی عزت کیلئے لائی گئی ہے۔
 


Share: